اسلام آباد: چین نے پاکستان کو 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرضہ دے دیا۔ وزیر خزانہ نے رقم اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
جمعہ کووفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹوئٹ میں اس حوالے سے بتایا ہے کہ میں خوشی کے ساتھ اعلان کرتا ہوں کہ چینی کنسورشیم کی جانب سے پاکستان کو قرض کی مد میں دو ارب 30 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ رقم اسٹیٹ بینک کے اکاﺅنٹ میں منتقل ہوگئی ہے جس کے بعد ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا ہے۔