حکومت روز سوچتی ہے کہ کس طبقے کے ساتھ ظلم کریں، اسد عمر

311

اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ  حکومت روز صبح اٹھ کر سوچتی  ہے کہ کس طبقے کے ساتھ ظلم کریں،  معیشت کے لیے جو سیکٹر مددگار ثابت ہوسکتا تھا اس کو تباہ کیا گیا۔

اسد عمر نے کہا کہ ہر چند ماہ بعد بیروزگاری میں اضافہ کیا جائے گا، اگلے چند مہینوں میں مہنگائی میں اضافہ دیکھنے کو ملے گا،شہبازشریف کا حبیب جالب سے اتنا تعلق ہے جتنا جوبائیڈن کا گوالمنڈی سے ہیں، شہبازشریف   خدا کا واسطہ حبیب جالب کو معاف کردیں۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ دو ماہ  میں نیب کا قانون بدل دیا،انکو عوام کی نہیں،  اپنی فکر ہے، کیا  کپڑے بیچ کر مہنگائی ختم کرنے والا منصوبہ ختم ہوگیا؟ قابل ٹیم  کے چرچے تھے،انہوں نے کہا معیشت کو بچانے کیلئے چائے ایک کپ کم پئیں۔