کرونا ایک بار پھر سر اٹھانے لگا، کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 21.23 فیصد پہنچ گئی

267

ملک بھر میں کورونا کی ممکنہ چھٹی لہر کے باعث کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 21.23 فیصد پہنچ گئی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق ملک بھر میں سب سے زیادہ کیسز کراچی میں رپورٹ ہو رہے ہیں، صوبہ سندھ میں کورونا کیسز کی سب سے زیادہ شرح 5.09 فیصد ہوگئی ہے۔

ایبٹ آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.07 فیصد، پشاور میں شرح 3.36 فیصد اور مردان میں شرح 1.43 فیصد تک پہنچ گئی۔ میرپور آزاد کشمیر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.63 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح 2.05 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.91 فیصد اور فیصل آباد میں شرح 2.30 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کوئٹہ میں کورونا کیسز کی شرح 1.92 فیصد ریکارڈ کی گئی۔