بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، امریکی کانگریس میں مذمتی قرارداد

279

واشنگٹن: بھارت میں اقلیتوں خصوصا مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے خلاف امریکی کانگریس میں مذمتی قرارداد جمع کرائی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں بڑھتے اسلامو فوبیا کے واقعات، انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں پر بھارت کو خصوصی تشویش والے ممالک کا درجہ دیا جائے-

امریکی ڈیموکریٹک رکن کانگریس الہان عمر کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں، عیسائیوں، سکھوں، دلتوں، آدیواسیوں اور دیگر مذہبی و ثقافتی اقلیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی کانگریس میں اسلامو فوبیا پر سماعت 30 جون کو ہوگی، جس میں بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے گستاخانہ بیانات کا معاملہ بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ الہان عمر نے گزشتہ ماہ آزاد جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن کا دورہ کیا تھا۔

قبل ازیں رواں ماہ کے آغاز پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور ان کے سفیر برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے بھارت میں مذہبی آزادیکی خلاف ورزیوں کی مذمت کی تھی۔ اس سے پہلے  اپریل کے آخر میںیو ایس سی آئی آر ایف کی ایک رپورٹ میں بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بلیک لسٹ کرنے کی سفارش بھی کی گئی تھی۔