برطانیہ کے لیے بُری خبر، سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کا انکشاف

10083
virus found

لندن : برطانوی دارالحکومت لندن میں لوگوں کے درمیان پولیو وائرس کے پھیلاﺅ کے شواہد دریافت ہونے پر قومی سطح پر ایمرجنسی کا نفاذ کیا گیا ہے۔ نکاسی آب میں پولیو وائرس کا انکشاف ہونے کے بعد ویکسینیشن پر زوردیدیا گیاہے۔

یوکے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی (یو کے ایس ایچ اے) نے بتایا کہ فروری میں نکاسی آب کی معمول کی نگرانی کے دوران مشرقی اور شمالی لندن میں ویکسین میں پائے جانے والے کمزور مگر زندہ پولیو وائرس کو دریافت کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے جمع کیے جانے والے نمونوں میں یہ وائرس موجود پایا گیا ہے۔اب تک برطانیہ میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا اور عام افراد میں اس کا خطرہ کم ہے مگر حکام نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ کسی نقصان سے بچنے کے لیے ویکسینیشن کرالیں۔