میانمار، آنگ سان سوچی کو جیل منتقل کر دیا گیا

10235
transferred to prison

ینگون : میانمار کی نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی (این ایل ڈی) کی سربراہ آنگ سان سوچی کو میانمار کے دارالحکومت نیپیداو کی ایک جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریاستی انتظامی کونسل (ایس اے سی) کے ترجمان ژا من تون نےبتایا کہ فوجداری قوانین کے مطابق سوچی کو جیل منتقل کرنے سے پہلے ایس اے سی کے چیئرمین سینئر جنرل مِن آنگ ہلینگ نے ان سے بات چیت کے لیے ایک نمائندہ بھیجا تھا۔ گزشتہ سال یکم فروری کو سوچی اور این ایل ڈی کے کچھ سینئر عہدیداروں کو فوج نے حراست میں لیا تھا۔ میانمار کی ایک عدالت نے سوچی کو بدعنوانی سمیت متعدد جرائم میں اب تک 11 سال قید کی سزا سنائی ہے۔