اتحادی پارٹیوں میں دوریاں پیدا ہونا شروع ہو گئیں، شیخ رشید

357

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مجرموں اور ملزموں کو اقتدار دے کر نیب میں ترمیم کی گئی ,ہمیں کم چائے پینے،آدھی روٹی کھانے کا مشورہ دینے والے خود اپنے گھروں کی زیبائش کے لیے اضافی بجٹ لیتے ہیں,اتحادی پارٹیوں میں دوریاں پیدا ہونا شروع ہو گئی ہیں,ن لیگ کو سیاسی گڑھے میں پھینک کر پیپلز پارٹی خود رفو چکر ہو گئی ۔

 ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے ٹوئٹرپر جاری اپنے بیان میں کیاا کہ قومی سلامتی کا اجلاس کرپٹ اور منی لانڈرز کی سرپرستی میں ہو گا۔

قوم اپنی فوجی قیادت کی تصویر چوروں کے ساتھ نہیں دیکھنا چاہتی۔جنہوں نے فوج کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی وہ ملک کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے ہیں۔پاک فوج کو گالیاں دینے والے قومی سلامتی کی میٹنگ میں کس منہ سے جائیں گے۔