امریکی صدرجوبائیڈن نے ملک میں مہنگائی کم کر نے کے لیے چینی مصنوعات پر عائد ٹیرف ختم کرنے کا عندیہ دیا ہے,ا جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ وہ جلد ہی چین کے صدر سے بات کریں گے۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ کو 40 سال کی تاریخی مہنگائی کا سامنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدرچینی مصنوعات پر عائد 25فیصد اضافی ٹیکس ختم کرنے پر غور کررہے ہیں جو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عائد کیا تھا تاہم اگر ٹیرف کی تجدید نا کی گئی تویہ جولائی میں ختم ہوجائیگا۔