ملک کا صدر پارلیمان کے معاملات میں مداخلت کر رہا ہے، شاہد خاقان

358
interfering

اسلام آباد:رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی  نے کہا ہے  کہ ملک کا صدر پارلیمان کے معاملات میں مداخلت کر رہا ہے، عارف علوی پی ٹی آئی کی ٹوپی اتاریں اور صدر کی ٹوپی پہنیں۔

احتساب عدالت میں پیشی کے بعد شاہد خاقان عباسی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیب کیس میں  پھر پیش ہوئے ہیں، کیسز پر الزامات لگائے گئے مگر ثابت کچھ نہیں ہو رہا،صدر صاحب سے گزارش ہے کہ نیب کا ریکارڈ منگوا لیں، کون سے ملزمان کو نیب نے مجرم ٹھہرایا ہو اور عدالتوں سے سزا دلوا سکے ہوں، جاوید اقبال کو بلا کر پوچھیں کہ چار سالوں میں کیسز میں کیا پیش رفت ہوئی، 4 سال پی ٹی آئی کی حکومت رہی مگر کیسز کا فیصلہ اور جرم ثابت نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک نیب رہے گا ملک نہیں چل سکتا اور نیب کے ذریعے سیاسی جوڑ توڑ ہوتا رہے گا،صدر بتائیں اگر نیب ترامیم آئین اور قانون کے مطابق نہ ہوئی ہوں، اپنی حکومت میں نیب کے ہر قانون پر دستخط ہوتے رہے مگر ہمارے دور میں ہر قانون مسترد کر رہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پایا جا رہا ہے اور کافی حد تک لوڈ شیڈنگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔