شاہ محمود قریشی کی کانفرنس الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار

274
The coffers

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزامات پرصوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو 24گھنٹوں کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کی کہ ملتان سمیت دیگر 19حلقوں میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر قانون کے تحت سخت سے سخت کارروائی کی جائے، تمام کارروائی سے چیف الیکشن کمشنر کو فوری آگاہ کیا جائے۔