چین کے صدر شی جن پھنگ نے پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی آرمی انفنٹری اکیڈمی کے طلبا پر زور دیا ہے کہ وہ مسلح افواج کو مضبوط بنانے کے مقصد میں اپنا حصہ ڈالیں۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی نے ان خیالات کا اظہار اکیڈمی کے ان تمام طلبا کے نام ایک خط کے جواب میں کیا جو اس سال گریجویشن کر رہے ہیں۔