اسلام آ باد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت نیب قانون میں تبدیلی کرتے ہوئے بالکل آزاد نظر آئی ہے۔
اسد عمر نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ عوام پر ظلم کی حد تک بوجھ ڈالنے پر جب امپورٹڈ حکومت سے سوال پوچھو تو کہتے ہیں آئی ایم ایف کے سامنے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔
عوام پر ظلم کی حد تک بوجھ ڈالنے پر جب امپورٹڈ حکومت سے سوال پوچھو تو کہتے ہیں ہاتھ بندھے ہوئے ہیں IMF کے سامنے. لیکن جب سینکڑوں ارب روپے کے کرپشن کیس ختم کروا کر خود کو ریلیف دینے کی باری آئی، تو یہ حکومت نیب قانون میں تبدیلی کرتے ہوئے بالکل آزاد نظر آئ.#این_آر_او_کی_قیمت
— Asad Umar (@Asad_Umar) June 20, 2022
انہوں نے کہا کہ جب سینکڑوں ارب روپے کے کرپشن کیس ختم کروا کر خود کو ریلیف دینے کی باری آئی تو یہ حکومت نیب قانون میں تبدیلی کرتے ہوئے بالکل آزاد نظر آئی۔