بلاول بھٹو کا فیٹف میں پاکستان کیلئے مثبت اعلان کا خیر مقدم

319

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف )میں پاکستان کے لئے مثبت اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیٹف میں پاکستان کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو تسلیم کرنا خوش آئند ہے۔

ان خیالات کااظہار بلاول بھٹو زرداری نے جاری اپنے بیان میں کیا کہ پاکستان نے 2019 اور 2021 کا فیٹف ایکشن پلان بخوبی مکمل کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فیٹف ٹاسک فورس کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

فیٹف کے اقدام سے پاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید بڑھے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امید ہے ٹاسک فورس کی پاکستان آمد کے بعد پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔

فیٹف کے اہداف پورے کرنے پر تمام ٹیم تعریف کی مستحق ہے۔