پاکستان کو گرے لسٹ میں ن لیگ کے دور میں شامل کیاگیا، شیریں مزاری

393

پاکستان تحریک انصاف کی  رہنما و سابق وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری  نے کہا ہے کہ قوم یاد رکھے کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں( ن )لیگ کے دورِ حکومت میں شامل کیا گیا ہے۔

وزیر مملکت حناربانی کھر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف پر جب کام ہو رہا تھا تو اس وقت ان لوگوں نے این آر او کیلئے اس کی مخالفت کی، مبارک ہو، امپورٹڈ حکومت خصوصا  حنا ربانی کھر کو فیٹف سے نکلنے کی اہمیت معلوم ہوگی۔

شیریں مزاری نے کہا کہ آپ میں کچھ شرم و حیا ہوتی تو آپ قوم اور تحریک انصاف سے معافی مانگتے، کیونکہ جب ہم یہ قانون سازی کر رہے تھے تو آپ نے اس کی مخالفت کی تھی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ معافی اب قوم سے مانگو آپ، آپکی جماعت کیونکہ امپورٹڈ سرکار میں شامل دیگر جماعتوں نے اس وقت ہماری مخالفت کرکے سنگین غلطی کی، آپ نے فیٹف قوانین کی مخالفت کرکے قوم سے زیادتی کی تھی۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ اعتراف کرو عمران خان نے پاکستان کو بچایا اور گرے لسٹ سے نکلنے کا موقع دیا۔

انہوں نے کہا کہ  اب حنا ربانی کھر جو باتیں کر رہی ہیں ان کی ضرورت ہرگز نہیں، جب کام ہو رہا تھا اس وقت آپ لوگوں نے این آر او کیلئے اس کی مخالفت کی تھی۔