اسلا م آباد: سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بہتر ہوگا کہ بلاول بھٹو کو دفتر خارجہ کی اکیڈمی میں شارٹ کورس کروا دیا جائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ کی وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے بیان کی مودی کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے بیان کی تردید خوش آئند ہے، بہتر ہو گا بلاول بھٹو اور حنا ربانی کو دفتر خارجہ کی اکیڈمی میں شارٹ کورس کروا دیا جائے۔
دفتر خارجہ کی وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے بیان کی مودی کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے بیان کی تردید خوش آئند ہے،بہتر ہو گا بلاول بھٹو اور حنا ربانی کو دفتر خارجہ کی اکیڈمی میں شارٹ کورس کرا دیا جائے تا کہ وہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کے بنیادی اصولوں سے روشناس ہوں https://t.co/0Pl8HPh88C
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 18, 2022
انہوں نے کہا کہ تا کہ بلاول پاکستان کی خارجہ پالیسی کے بنیادی اصولوں سے روشناس ہوں۔