مریم نواز کو بتانا چاہتا ہوں جتنے مرضی مقدمات بنائیں ،حماد اظہر

336

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہرنے کہا ہے کہ مریم نواز کو بتانا چاہتا ہوں جتنے مرضی مقدمات قائم کردیں ہم گھبرانے والے نہیں ہیں ۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ ایف ٹی ایف سے نام نکالنے کی مبارکباد میں دہشت گردی عدالت کے باہر موصول کرو نگا۔

حماد اظہر نے کہا کہ مریم نواز اور رانا ثناء اللہ کو بتانا چاہتا ہوں جتنے مرضی مقدمات قائم کردیں گھبرانے والے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے حوالے سے ہم نے بہت کام کیا ہے۔