پرویز الٰہی عمران خان کی طرح حواس باختہ ہوچکے ہیں، عظمیٰ بخاری 

272
protests and protests for a year

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخا ری نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کررہے ہیں، پرویز الٰہی عمران خان کی طرح حواس باختہ ہوچکے ہیں، پنجاب کا بجٹ اجلاس گورنر پنجاب نے بلایا ہے یہ آئینی اور قانونی اجلاس ہے۔

ایوان اقبال میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک جعلی سپیکر نے اپنی مرضی کے رولز بنانے ہیں تو ایسے ایوان نہیں چل سکتا، ہم نے قائد حزب اختلاف سبطین خان کو بجٹ اجلاس میں بحث کا آغاز کرنے کے لئے فون کیا، وہ اجلاس میں شرکت کے لئے تیار ہوگئے تھے لیکن پھر ان کو شاید کوئی فون کال آگئی تھی کہ انہوں نے اجلاس میں آنے سے انکار کردیا۔

انہوں نے کہا کہ پرویزالٰہی کی شاید اناء کی تسکین نہ ہو لیکن پنجاب کے 12 کروڑ عوام کو ان کا بجٹ مل گیا ہے، پنجاب کے انتظامی معاملات کو پرویز الٰہی کی خواہش پر التواء میں نہیں رکھا جاسکتا۔