چین کا نیوزی لینڈ کیساتھ دوستی کو مزید گہرا کرنے پر زور

305

آکلینڈ: نیوزی لینڈ میں چین کے سفیر وانگ شیا لونگ نے چین۔ نیوزی لینڈ اور ان کے عوام کے درمیان دوستی کو مزید گہرا کرنے کیلئے ریوی ایلے کے جذبے کو آگے بڑھانے پر زور دیا ہے۔

چینی سفیر نے یہ مطالبہ ہفتہ کے روز نیوزی لینڈ چائنہ فرینڈ شپ سوسائٹی (این زیڈ سی ایف ایس) کی سالانہ کانفرنس کے موقع پر کیا۔ سال 2022 کو چین اور نیوزی لینڈ کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے طور پر منایا جارہا ہے۔ رواں سال کو نیوزی لینڈ چائنہ فرینڈ شپ سوسائٹی کے قیام کی 70 سالگرہ اور ریوی ایلے کی میراث کے طور پر بھی منایا جا رہا ہے۔

وانگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات استوار کرنا ایک طویل المدتی تزویراتی فیصلہ ہے جس کی بنیادیں مشترکہ ماضی پر قائم اور نظر مستقبل پر مرکوز ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ چین اور نیوزی لینڈ دونوں کثیر الجہتی پر یقین اور اس کی وکالت کرتے ہیں، اقوام متحدہ کے بنیادی بین الاقوامی نظام کی حمایت کرتے ہیں، دونوں ممالک ماحولیاتی تبدیلی اور نوول کرونا وائرس کی عالمی وبا جیسے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کی خاطر بین الاقوامی تعاون کیلئے پرعزم ہیں۔