سعودی عرب اور امریکا کے درمیان تعلقات میں بہت کچھ داؤ پرلگا ہواہے،نامزدسفیر

477

ریاض: سعودی عرب میں امریکا کے نامزد سفیر مائیکل ریٹنی نے کہا ہے کہ توانائی کی فراہمی اور امریکی ترجیحات سے ہم آہنگ سعودی توانائی پالیسی کی حوصلہ افزائی الریاض حکومت کے ساتھ میری بات چیت کا محور ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انھوں نے یہ بات سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے روبرو بیان دیتے ہوئے کہی۔ امریکی سفیر کے طور پر تقرر کے نامزد کردہ امیدوار نے کہا کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں بہت کچھ داؤ پر لگا ہوا ہے۔ مائیکل ریٹنی نے کہا کہ وہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط اور پائیدار شراکت داری کے لیے پرعزم ہیں۔

توانائی کی سپلائی سعودی حکومت کے ساتھ ان کے مذاکرات کا مرکزی موضوع ہوگی۔انھوں نے سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سامنے اپنی نامزدگی کی توثیق کے لیے سماعت کے موقع پر کہا کہ امریکی ترجیحات سے ہم آہنگ سعودی عرب کی توانائی پالیسی کی حوصلہ افزائی میری بات چیت کا مرکزی موضوع ہوگی۔