تحریک انصاف کے مرکزی رہنمااور سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی66ویں سالگرہ22جون کو منائی جائے گی اس سلسلے میں ملتان سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں منعقدہ سالگرہ تقریبات میں مخدوم شاہ محمود قریشی کی درازی عمر کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔
جنوبی پنجاب کے شہر ملتان کے اہم سیاسی و مذہبی گھرانے سے تعلق رکھنے والے مخدوم شاہ محمود قریشی22جون1956کو پیدا ہوئے وہ جنرل ضیا الحق کے دور حکومت میں پنجاب کے گورنر مخدوم سجاد حسین قریشی کے فرزند ہیں۔مخدوم شاہ محمود قریشی نی1985 سے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کیاوہ ملتان سے ایم پی اے منتخب ہو کر وزیر اعلی پنجاب میاں نواز شریف کی صوبائی کابینہ میں بطور وزیر خزانہ شامل ہو گئے۔1993
کے عام انتخابات کے موقع پر وہ پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے ایم این اے منتخب ہوئے اور وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی کابینہ میں وزیر زراعت بنے2001 میں وہ ملتان کے ضلع ناظم بنے فروری2008 میں وہ جہانیاں سے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے اور بعدازاں ملتان سے ایم این اے بنے اور مارچ2008 میں وہ وزیر خارجہ بن گئے وہ9فروری2011 وزیر خارجہ رہے نومبر2011 میں مخدوم شاہ محمود قریشی نے پیپلز پارٹی اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے دیا۔
وہ27نومبر2011کو پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے اور قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر اور وزیر خارجہ رہے ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی ملتان میں درگاہ عالیہ بہائوالدین زکریا اور حضرت شاہ رکن عالم کے سجادہ نشین اور روحانی پیشوا بھی ہیں۔