کراچی:ضلع ٹھٹھہ کے معدنی ذخائر پر رائلٹی کی وصولی کے ٹھیکے کو عدالت میں چیلنج کردیا گیاہے۔سندھ کے مختلف اضلاع سے نکلنے والی معدنیات پررائلٹی کی وصولی کے ٹھیکے کے معاملے پرسندھ ہائی کورٹ نے محکمہ مائنز اینڈ منرل کو ٹھیکہ دینے سے روک دیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت پر ڈائریکٹر جنرل مائنز اینڈ منرل اور سندھ حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔وکیل درخواست گزار نے عدالت کے سامنے موقف اپنایا کہ محکمہ مائنز اینڈ منرل نے 21 کروڑ سے 18 لاکھ سے رقم مقرر کی تھی۔ درخواست گزار نے 30 کروڑ روپے کی بولی لگائی تھی
اسکے باوجود ٹھیکہ نہیں دیا گیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ محکمہ مائنز اینڈ منرل نے درخواست گزار کو بغیر کسی وجہ کے ٹینڈر سے باہر نکال دیا گیا۔ محکمہ مائنز اینڈ منرل قومی خزانے کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔درخواست میں کہا گیاہے کہ محکمہ مائنز اینڈ منرل کی ملی بھگت سے ٹھیکہ عمر خلیل جان کو ٹھیکہ دیا ہے۔ محکمہ مائنز اینڈ منرل کی جانب سے سیپرا رولز کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔