گرے لسٹ سے نکلنے پر قوم کو مبارک باد دیتا ہوں، شاہ محمود قریشی

426

ملتان: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و سابق  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کی گرے لسٹ سے نکلنے پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ ہوگیا ہے کہ پاکستان اب گرے لسٹ میں نہیں ہوگا، فیٹف کا دورہ پاکستان رسمی ہوگا، فیٹف کی تمام شرائط پر عمل درآمد ہوگیا ہے، فیٹف اکتوبر میں باضابطہ اعلان کرے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے دور میں پاکستان گرے لسٹ میں شامل ہوا تھا، تمام شرائط پرعمل ہوگیا، اب گرے لسٹ میں رہنے کا کوئی جواز نہیں تھا، بھارت کی پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کرانے کی کوششیں ناکام ہوئیں۔