اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما، سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ یہ حکومت رات کی تاریکی میں عوام کی جیب پر ڈاکا ڈالتی ہے۔
یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔
جیسے ڈاکو رات کی تاریکی میں گھر میں داخل ہو کر ڈاکا ڈالتے ہیں، اسی طرح امپورٹڈ حکومت رات کی تاریکی میں عوام کی جیب پر پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں کا ڈاکا ڈالتی ہے. #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— Asad Umar (@Asad_Umar) June 16, 2022
اسدعمر نے کہا کہ ڈاکو رات کی تاریکی میں گھر میں داخل ہو کر ڈاکا ڈالتے ہیں، ڈاکوئوں کی طرح یہ حکومت رات کی تاریکی میں عوام کی جیب پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا ڈاکا ڈالتی ہے۔