ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن تشکیل

416

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا گیا ہے۔

اس تین رکنی کمیشن کے سربراہ سابق سیکرٹری قانون جسٹس ریٹائرڈ شکور پراچہ ہوں گے، کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا، نوٹیفیکیشن کے مطابق سابق آئی جی ڈاکٹر نعمان خان ۔

سابق وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر سیف اللہ چھٹہ کمیشن کے ارکان ہیں ، کمیشن کے ضابطہ کار کے مطابق کمیشن شیری مزاری کی گرفتاری سے متعلق تحقیقات کرے گا اور غیر جانبدارانہ انکوائری سے گرفتاری میں اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات کا جائزہ لے گا ، ٹی او آرز کے مطابق کمیشن چار جولائی تک اپنی سفارشات وفاقی کابینہ کو بھیجے گا۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ کمیشن کو سیکرٹریٹ سپورٹ فراہم کرے گی ۔