ایف آئی اے حکام کے سوالات کے جوابات دیئے، مونس الہی  

451

چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے مونس الہیٰ نے کہا کہ میں نے ایف آئی اے حکام کے سوالات کے جوابات دیئے، انکے پاس سوال ختم ہوجاتے ہیں اور گھوم پھرکر وہیں آجاتے ہیں، ایف آئی اے  حکام نے تفتیش میں چار گھنٹے لگادیئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے سوالنامہ دیا ہے کمپنی اوررفقاء سے مشاورت کے بعد جواب دوں گا ایف آئی اے نے آج تک ایک نوٹس نہیں دیا ، میں خود ایف آئی اے کے دفتر گیاہے،انہوں نے مجبوراًسوالنامہ دیا ہے،ابھی سوالنامہ پڑا ہی نہیں ہے جا کردیکھوں گا،میرے ٹیکس ریٹرن دیکھ لیں،تمام چیزیں لکھی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب پنجاب اسمبلی میں بجٹ کے معاملے سے توجہ ہٹانے کے لئے کیا گیا ہے،میرے خلاف ایف آئی کیس ن لیگ نے بنایا ہے،رانا صاحب میرے خیال میں بھاگ گئے ہیںان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ،لانگ مارچ میں پوری رات جاگے پھر اگلے دن اسمبلی میں خراٹے لے رہے تھے۔

مونس الہیٰ نے مزید کہنا تھا کہ مسئلہ یہ ہے کہ ہم نے ن لیگ کا ساتھ کیوں نہیں دیا اگر میں ن لیگ سے کہہ دوں کہ ہم آپ کے ساتھ ہے تو مجھ سے اچھا بندہ کوئی نہیں ہے ۔