کراچی :پی کے سی اے کے تحت اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے سابق سیکریٹری اصغر عظیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں( پی کے سی اے)کے سرپرست کامران ٹیسوری، سابق ٹیسٹ کرکٹرز توصیف احمد، شعیب محمد، اولمپئنز حنیف خان، ناصر علی، وسیم فیروز، کے ایچ اے کے چیئرمین گلفراز احمد خان، سیکریٹری حیدر حسین، اسپورٹس آرگنائزر
محمد نسیم، غلام محمد،نواب عالم ڈائریکٹر اسپورٹس کے ڈی اے ایاز منشی ،سجاس کے صدر آصف خان، سیکریٹری شاہد ساٹی، سینئر صحافی سید نصر اقبال، سیکریٹری ایس او اےاحمد علی راجپوت، سینئرنائب صدر انجینئر محفوظ الحق، پی او اے کے میڈیا کواڈینیٹر آصف عظیم، سندھ آرم ریسلنگ کے سیکرٹری کاشف احمد فاروقی، سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر بلوچ، کے سی سی اے
کے سابق جوائنٹ سیکریٹری جمیل احمد، پی آئی ایچ کے صدر زاہد شہاب، سیکریٹری پروفیسر راؤ جاوید اقبال، سجاس کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان و ممبرزسمیت مختلف اسپورٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ زندگی میں بہت سے صحافیوں سے تعلق رہا ہے تاہم اپنی برادری سے اصغر عظیم جیسا مخلص
نہیں دیکھا، سجاس کی چھ سالہ کارکردگی جان کر اندازہ ہوا کہ اصغر عظیم ان لوگوں میں سے ہیں جوسارے جہاں کو ساتھ لیکر چلو پر یقین رکھنے والی شخصیت ہیں،اس موقع پر اصغر عظیم نے( پی کے سی اے)کے سربراہ کامران ٹیسوری، ایاز منشی اور محمد نسیم سمیت تقریب میں شریک تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا،
ان کا کہنا تھا کہ زندگی میں ہی تقریب پزیرائی کا انعقاد اللہ پاک کی ایک نعمت ہے ،تقریب کے موقع پر کامران ٹیسوری نے اصغر عظیم، مصطفیٰ عزیز اور کاشف فاروقی کو میڈل پہنائے گئے