ہمیں ایران سے سیکھنے کی ضرورت ہے، وزیرخارجہ

536

وزیرخارجہ بلاول زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ایسے جغرافیائی خطے میں واقع ہے کہ جہاں علاقائی جغرافیائی سیاست کا ملکی فیصلوں بالخصوص معیشت پر اثر ہوتا ہے۔

وزیرخارجہ بلاول زرداری نے ایران میں وزارت خارجہ کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا چین سے ہمارے روابط زیادہ ہیں، بھارت سے مسائل کی وجہ سے ہمارے سفارتی و معاشی روابط اس سطح پر نہیں ہیں، افغانستان سے ہمارے معاملات دو دہائیوں سے خاص تناظر میں رہے ہیں، وزیرخارجہ نے کہا ہمسایہ ملک ایران کے پاکستان کے ساتھ تاریخی و ثقافتی رشتے اپنی جگہ تاہم عالمی جغرافیائی سیاسی حالات کی وجہ سے دونوں ممالک معاشی سمیت اپنی کسی بھی استعداد کو باہمی طور پر بروئے کار نہ لاسکے۔

ہمیں اہلیان ایران سے سیکھنے کی ضرورت ہے کہ کسی بھی قسم کی وجوہات کے تحت عالمی یا یکطرفہ پابندیوں کے چیلنج کے باوجود کیسے یہ اپنی معیشت چلا رہے ہیں۔