پنجاب اسمبلی اجلاس: شاہ محمود قریشی کا چیلنج کرنے کا اعلان

389

اسلام آباد: نائب چیئرمین تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی نے ایوان اقبال میں پنجاب اسمبلی جلاس بلانے پر ردعمل میں کہا ہے کہ ایسا ماضی میں کبھی نہیں دیکھا گیا، پنجاب اسمبلی اجلاس کی جگہ اور وقت تبدیل کیا گیا تو اس کو عدالت میں چیلنج کیا جائیگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گورنر پنجاب حکومت کی ایما پر غیر آئینی غیر قانونی کام کر رہے ہیں، پنجاب کا بجٹ منظور ہوا اور اس سے کوئی پیسہ خرچ ہوا تو غیر آئینی ہو گا،سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں لانگ مارچ کا اعلان کریں گے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ  حکومت کے اہداف غیر حقیقی ہیں، حاصل نہیں ہوسکتے، پنجاب حکومت اسمبلی اجلاس سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کرے، اسپیکر پنجاب اسمبلی کے بلائے گئے اجلاس میں شامل ہوں۔

انہوں نے کہاکہ قانون کی خلاف ورزیاں کرکے یہ وزیراعلی پنجاب بنے، یہ معاملہ عدالت میں ہے، اسپیکر اسمبلی کی موجودگی میں ایسا نہیں ہوسکتا، گورنر پنجاب حکومت کی ایما پر غیر آئینی غیر قانونی کام کر رہے ہیں، پنجاب کا بجٹ منظور ہوا اور اس سے کوئی پیسہ خرچ ہوا تو غیر آئینی ہو گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ گورنر پنجاب ایسے اقدام نہ ہونے دیں جس کی قانونی و آئینی حیثیت نہیں، گورنر پنجاب ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، اسپیکر کے بلائے گئے وقت پر اسمبلی میں بجٹ پیش کریں، ڈپٹی اسپیکر آلہ کار نہ بنیں جس پر کل وہ شرمندہ ہوں،ہم آئینی دائرہ کار میں رہ کر ضمنی الیکشن لڑیں گے۔