چینی اور پاکستانی اسکالرز کے درمیان فوٹو گرافی کے مکالموں کا مجموعہ ”قراقرم سے آگے ” کے اعنوان سے شائع ہو گیا۔ گوادر پرو کے مطابق یہ کتاب چین کی ہیبی یونیورسٹی کے انٹر کلچرل کمیونیکیشن ریسرچ سینٹر کے محقق جن کیانگ اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پاکستان کے اسکول آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومینٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر محمد عارف نے مشترکہ طور پر لکھی ہے۔ یہ کتاب چین پاکستان دوستانہ تعلقات کے گہرے ثقافتی تعلق کی نمائندگی کرتی ہے۔
مصنفین نے کہا کہ یہ چین اور پاکستان کے لوگوں کے دلوں اور ثقافتوں کے درمیان تعلق کا بھی ایک ثبوت ہے جب سے ”بیلٹ اینڈ روڈ” اقدام تجویز کیا گیا تھا۔ کتاب دو اہم حصوں کے تحت فوٹوگرافک مکالموں کا مجموعہ ہے جس میں سے پہلا حصہ پاکستان کی تصاویر پر مبنی ہے اور دوسرا حصہ چینی تصاویر پر مشتمل ہے۔گوادر پرو کے مطابق کتاب اپنے قارئین کو قدرتی منظرناموں، فن تعمیر اور مجسمے، لوگوں، کھانے، ریستوراں، پھلوں، مساجد، گلیوں کے نظارے، دکانوں، فنون لطیفہ کے تہواروں، اور دونوں ممالک کے منفرد ثقافتی پہلوؤں کو تصویری مکالمے کے طور پر ایک تصویری انداز میں بتاتی ہے۔
دونوں مصنفین کی طرف سے کل 10,000 تصویری مجموعہ میں سے 668 تصاویر کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں مکالمے کا کچھ متن بھی ہے جو دونوں ممالک کے مختلف پہلوؤں پر لوگوں کے مشاہدات اور منفرد بصیرت پر مرکوز ہے۔ کتاب چینی اور انگریزی دونوں ورژن میں دستیاب ہے اور اردو میں بھی کتاب میں کچھ اہم مواد شامل کیا گیا ہے۔