کراچی :سندھ حکومت کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بجٹ پیش کیا ،جوکہ سندھ کی اسپورٹس ایسوسی ایشنز کے لیے مایوس کن رہا، ایسوسی ایشنز کو گزشتہ 10سال سے گرانٹ جاری نہیں کی گئی، جس کے باعث اسپورٹس کے حلقوں میں کافی مایوسی پائی جارہی ہیں ،
سندھ کے مختلف اسپورٹس ایسوسی ایشنز کے مطابق سندھ کے اسپورٹس بجٹ میں رقم تو بڑھائی تو گئی ہے مگر اس سے کھیل اور کھلاڑیوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا،2022-23کے بجٹ میں سندھ کے محکموں میں کھیلوں کے شعبوں اور ٹیموں کی بحالی کیلئے بھی کوئی اعلان نہیں کیا گیا،
واضع رہے کہ گزشتہ روز بجٹ میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےاعلان کیا تھا کہ عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کیلئے42 کروڑ 25 لاکھ روپے کی پہلی قسط جاری کردی ہے،
اوراسٹیڈیم کیلئے 84 کروڑ50لاکھ روپے مختص کئے ہیں، سندھ گیمز کیلئے رقم میں 10سے بڑھا کر15کروڑاور کھیلوں کیلئے 20سے بڑھا کر30کروڑ روپے کردی گئی ہے۔ تھر جیپ ریلی کیلئے 10کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔