میٹرو پاکستان کا عالمی ماحولیاتی دن کے موقع پر شجر کاری مہم کا انعقاد

526

کراچی(اسٹاف رپورٹر) میٹرو نے اپنے کلین اینڈ گرین پاکستان وژن کے تحت فارسٹ ڈپارٹمنٹ پنجاب کے ساتھ مل کر شجر کاری مہم کا انعقاد کیا۔میٹرو کے سینئر اسٹاف اور عملے نے شجر کاری مہم میں عالمی ماحولیاتی دن کی نسبت سے قریباً 200 پودے لگائے۔

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے میٹرو پاکستان کے سینئر آپریشن ہیڈایم تھیرو نے کہا کہ میٹرو ایک سماجی ذمہ دار ادارے کی حیثیت سے لوگوں کے لیے افزائشی ماحول کی اہمیت کو سمجھتا ہے اور ماحولیاتی استحکام میں پیش پیش رہتا ہے۔

میٹرو نے پاکستان کے بڑے اداروں میں سب سے پہلے اپنے تمام اسٹورز پر شمسی توانائی کا استعمال شروع کیا اور کاربن فٹ پرنٹ میں کمی کی اور اب شجر کاری کے ذریعے ایک صاف اور سر سبز پاکستان کے لئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔