جاپان کی صورتحال تبدیل کرنے کی کوششوں پر چین کو تنبیہ

268

سنگاپور: جاپان نے چین پر خطے کی موجودہ صورت حال تبدیل کرنیکی مبینہ کوششیں روک دینے پر زور دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سنگاپور میں ایشیائی سلامتی فورم کے اجلاس میں شنگریلا مذاکرات کے موقع پر بات کرتے ہوئے جاپانی وزیر دفاع کشی نوبواو نے اپنے چینی ہم منصب وی فینگہے سے بات چیت کرتے ہوے  کہا کہ دونوں ممالک کے مابین سلامتی سے  متعلق کئی امور پر خدشات موجود ہیں۔

لہٰذا چین کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا  مشرقی بحیرہ چین میں طاقت کے ذریعے علاقائی صورت حال تبدیل کرنے کی یک طرفہ کوشش پر بیجنگ حکومت کو خود پر قابو رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے چینی اقدامات کے حوالے سے چینی بحریہ کے طیارہ بردار جھاز لیاؤننگ کی مشقوں کا حوالہ بھی دیا۔

واضح رہے کہ سینکا کو جزائر جاپان کے زیر انتظام ہیں جب کہ چین اور تائیوان ان کی ملکیت کا دعویٰ کرتے ہیں۔