چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب ڈویژنل ہاکی چیمپئن شپ

495

کراچی :ڈاکٹر عیسی لیبارٹری اینڈ ڈائگنوسٹک سینٹر کے تعاون سے ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن نواب شاہ کے زیر اہتمام نواب شاہ ہاکی اسٹیڈیم میں چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب ڈویژنل ہاکی چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

چیمپئن شپ 13 جون سے 15 جون تک جا ری رہے گی ۔ جس میں ڈسٹرکٹ شہید بینظیر آباد، ڈسٹرکٹ نوشہرو فیروز اور ڈسٹرکٹ سانگھڑ کی ہاکی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ ڈاکٹر فرحان عیسی عبداللہ نے بتایا کہ

چیمپئن شپ سے گراس روٹ لیول پر قومی کھیل کو فروغ ملے گا اور ہماری پوری کوشش ہے کہ ہاکی کی بحالی کے لیے ہر سطح پر تعاون کیا جائے تا کہ ہاکی جو ہمارا قومی کھیل ہے ایک مرتبہ پھر عروج حاصل کرسکے اور کھلاڑیوں کو کھیلنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع حاصل ہوں۔