کراچی(اسٹاف رپورٹر) رضاکارانہ خون عطیہ کے عالمی دن کے موقع پر کراچی پریس کلب نے محمدی فاؤڈیشن کے اشتراک سے منگل کو کراچی پریس کلب میں ایک روزہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح سندھ بلڈ ٹرانسفیوزن اتھارٹی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر دُرّ ے ناز جمال نے کیا۔اس کیمپ کا مقصد تھیلسیمیا کے مریضوں کے لیے خون کے عطیات جمع کرنے کے ساتھ ساتھ صحافیوں اور ان کے اہلخانہ کو محفوظ خون کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔اس موقع پر کراچی پریس کلب کے سیکر یٹری رضوان بھٹی، پی ایف ءو جے سئینر صحافی کے سیکرٹری اے ایچ خانزادہ۔ گورننگ باڈی کے اراکین محمد حسین اطہر، خالد ناصر، فاروق سمیع، لیاقت مغل، محمدی فاؤڈیشن کے چیف ایگزیکیٹیو آفسر سید مہدی حسن رضوی بھی موجود تھے۔ڈاکٹر دُرّ ے ناز جمال نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے کراچی پریس کلب کے صحافیوں کی جانب سے رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کرنے کے عمل کو سہراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک خون کی بوتل سے تین اںسانی جان بچائی جاسکتی ہے۔کراچی پریس کلب کے سیکرٹری رضوان بھٹی نے عالمی بلڈ ڈوینشن کے موقع پر صحافیوں کی جانب سے دئیے جانے والے خون کے عطیات کو سراہا اور کہا کہ کراچی ہریس کلب نے انسانیت کی خدمت کے لئے کراچی ہریس کلب سے رضاکارانہ خون کے عطیات کی مہم شروع کردی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پریس کلب ملک کا پہلا ہریس کلب ہے جہاں صحافیوں کے لئے محفوظ خون کی فراہمی کے لیے پہلا بلڈ ڈوینشن اکاوئنٹ قائم کردیا ہے انھوں نے محمدی فاونڈیشن کے اشتراک کو سراہا۔اس موقع پر سید مہدی حسن رضوی کا کہنا تھا کہ کراچی پریس کلب نے پہلی بار کلب کے اراکین اور ان کے اہلخانہ کے لیے محفوظ خون کی فراہمی کے حوالے سے محمدی فاؤنڈیشن سے معاہدہ کیا جس کے ذریعے کلب کے اراکین اور ان کے اہلخانہ کو محفوظ انتقال کی خون کی فراہمی کو ممکن بنادیا گیا ہے ۔انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سالانہ 20سے22لاکھ خون کی بوتلوں کی ضرورت ہوتی ہے جس کا صرف 4فیصد عطیہ کیا جاتا ہے جبکہ عطیہ شدہ خون مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو فراہم کیا جاتاہے۔اس موقع پر رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کرنے والے صحافیوں میں تعریفی سرٹیفیکٹس بھی تقسیم کیے گئے۔ بعدازاں کراچی پریس کلب کی جانب سے محمدی فاؤڈیشن سندھ بلڈ ٹرانسفیوزن اتھارٹی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر دُرّ ے ناز جمال اور محمدی فاؤڈیشن کے چیف ایگزیکٹیو آفسر سید مہدی حسن رضوی کو یادگاری شلیڈ بھی پیش کی گئی۔