اسلام آباد:پاکستان میں ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے آنے والی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم واپس وطن روانہ ہوگئی۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے سیریز کے لئے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ملتان سے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد آئی جہاں سے وہ اپنے وطن کیلئے روانہ ہو ہوگئی۔
خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز نے ملتان میں تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی، سیریز پاکستان نے 3 صفر سے اپنے نام کی۔پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے میچ میں 5 وکٹوں، دوسرے میچ میں 120 رنز اور تیسرے میچ میں 53 رنز سے شکست دی تھی۔