شوکت ترین نے 20ارب ہزار روپے کا قرض لینے کا اعتراف کر لیا ،مریم اورنگزیب

677

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شوکت ترین نے آخر کار اعتراف کر ہی لیا کہ عمران خان نے چار سال کی حکومت میں 20 ہزار ارب روپے کا قرض لیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جو قرض تاریخِ پاکستان میں لئے گئے اس مجموعی قرض کا 76 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے بہت سے اعتراف ابھی عمران خان نے کرنے ہیں، عمران خان کی آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر معاہدہ اور ڈالر 115 سے 189 پر لے جانے کا اعتراف ابھی باقی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کے ظلم ڈھانے کے علاوہ قیراط، خیرات اور کرپشن کے ثمراث کا اعتراف بھی جلد ہوگا۔