گلگت بلتستان میں وفاق کیساتھ الیکشن ہونے سے لوٹاکریسی ختم ہوگی،حافظ حفیظ الرحمن

242
 گلگت بلتستان میں وفاق کیساتھ الیکشن ہونے سے لوٹاکریسی ختم ہوگی،حافظ حفیظ الرحمن

اسلام آباد:سابق وزیراعلی وصدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں وفاق کیساتھ الیکشن ہونے سے لوٹاکریسی کا خاتمہ ہو گا مگر کوئی بھی جماعت اکثریت نہیں لے سکے گی،الیکشن کے موقع پر برسر اقتدار وفاقی جماعت علاقے کیلئے مختلف پیکیجز کا اعلانات کرتی تھیں وہ سلسلہ بھی رک جائےگا،وفاق کیساتھ الیکشن کیلئے صوبائی حکومت کی کارکردگی کو دیکھنا ہو گا۔

حافظ حفیظ الرحمن کا کہنا تھا کہ اگر گلگت بلتستان میں ریفارمز آتی ہے یا جی بی عبوری صوبہ بنتا ہے تو وفاق کیساتھ الیکشن ہو سکتے ہیں،یا وفاقی حکومت خراب کارکردگی پر صوبائی حکومت کو ختم کر دے یا عدم اعتماد کے ذریعے صوبائی حکومت کو ہٹا سکتی، پارٹی قیادت کی طرف سے گرین سگنل ملتے ہی گلگت بلتستان حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائیں گے،گلگت بلتستان حکومت کا وفاق کیساتھ ٹکراو کی پالیسی وپاں کے عوام کے حق میں نہیں،صوبائی حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز لیپس کر گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاق کیساتھ محاذ آرائی اور ٹکراﺅ کی پالیسی جاری رہی تو صوبائی حکومت کیخلاف تحریک اعتماد لانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں،صرف پی ٹی آئی کے وزیراعلی کو ہٹا کر انہی کے کسی دوسرے بندے کو وزارت اعلی کے منصب پر بٹھانے کا کوئی فائدہ اور نہ ہم اس طرح کے اقدامات کا حصہ بنیں گے،سابق پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان عبوری صوبہ کیلئے کوئی کمیٹی ہی تشکیل نہیں دی تھی۔