وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ نئے پاکستان کے نام پر اناڑی نے پاکستان کوتباہ کردیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو دنیا کی پہلی 25 معیشتوں میں لانے کا ہدف مقرر کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ تمام اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کر کے معاملے کو آگے لے کرجائیں گے، نوجوانوں کو انکی صلاحیت کے مطابق مواقع فراہم کریں، فنی تعلیم کیلئے250 ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کا منصوبہ شامل کر رہے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہرضلع میں ایک یونیورسٹی کیمپس بننا چاہیے، ہائیر ایجوکیشن کے بجٹ میں68 فیصد اضافہ کیا، افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے ہم نے75سال ضائع کردیئے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کے نام پراناڑی آیا اس نے پاکستان کوتباہ کردیا، ملک کو دوبارہ پیروں پر کھڑا کرنا ہے، 2018 میں دھاندلی زدہ حکومت مسلط کردی گئی۔
انہوں نے کہا کہ سوچنا ہوگا وسائل ہونے کے باوجود ہم کیوں پیچھے رہ گئے۔
احسن اقبال نے کہا ہے کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی سے ملک کو نقصان ہوا۔