اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت مذہبی امور کے مجاز افسر 14 جون کو طلب

524

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حج قرعہ اندازی میں نام کے باوجود لسٹ سے نام نکالنے کے خلاف کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے وزارت مذہبی امور کے مجاز افسر 14 جون کو متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ طلب کرلیا ہے۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو ہدایت کی ہے کہ متعلقہ حج پالیسی آئندہ سماعت تک جمع کرائیں ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیاہے جس میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے مطابق ویٹنگ لسٹ میں کامیاب ہوئے پھر پوری فیس جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق پوری فیس جمع کرا دی پھر لسٹ سے نام نکالنا ان کی حق تلفی ہے ، عدالت نے مزید کہا ہے کہ وزارت حج سے موصول پیغام کے مطابق فی کس ساڑھے سات لاکھ روپے متعلقہ بینک جمع کروائے۔

درخواست گزارنے موقف اپنایا کہ وہ سفر کی تیاری کرنے لگے تو اچانک پیغام ملا حج کوٹہ ختم ہو گیا رقم بنک سے واپس لے لیں، استحقائق کے برعکس وزارت حج کی ویب سائٹ پر سٹیٹس تبدیل کر دیا گیا ہم وقت پر رقم جمع نہیں کرا سکے ۔