گورنمنٹ کالج لاہور یونیورسٹی میں پلاسٹک بوتلوں کے استعمال پر پابندی عائد

413

گورنمنٹ کالج لاہور یونیورسٹی نے یونیورسٹی کے ماحول کو فضائی آلودگی سے پاک رکھنے اور دوست ماحلو برقرار رکھنے کے لئے یونیورسٹی کے اندر پلاسٹک بوتلوں کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پابندی کے فیصلے کے اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ یکم ستمبر کو یونیورسٹی میں باقاعدہ ایک فلٹریشن پلانٹ بھی نصب کرے گی۔ اس سلسلے میں طلباء اور فکیلٹی سٹاف کو آگاہی نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں۔