اسلام آباد: میں مزید دو میٹروبس سروس پی ایس ڈی پی میں شامل ہو گئے ہیں ،بارکہو فیض آباد اور روات فیض آباد میٹروبس منصوبے شامل ہے ۔دونوں منصوں کے لیے 1ارب 50کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق مالی سال 2022-23 کی پی ایس ڈی پی منصوبوں میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے لیے مزید دو میٹربس سروس بنانے کے پیسے رکھے گئے ہیں۔
بارکہو فیض آباد میٹرو بس سروس کی کل مالیت 10ارب ہے جس میں سے اس مالی سال 2022-23کے لیے 50کروڑ روپے رکھے گئے ہیں جبکہ روات فیض آباد میٹرو بس کی کل مالیت 10ارب روپے ہے اور اس کے لیے اگلے مالی سال کی پی ایس ڈی پی میں 1ارب روپے رکھے گئے ہیں۔