وفاقی بجٹ کل پیش کیاجائے گا، حجم 9ہزار ارب روپے ہونے کا امکان

370
The federal

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں کل 4 ہزار خسارے کا وفاقی بجٹ کل پیش کیا جائے گا،بجٹ کا کُل حجم 9 ہزار ارب روپے ہونے کا امکان ہے، بجٹ میں قرض اور سود کی ادائیگیوں پر3523 ارب، سبسڈیز کیلئے578 ارب اور800 ارب ترقیاتی بجٹ کا تخمینہ ہے، حکومت نان ٹیکس کی مد میں 1626 اور7255 ارب کا ٹیکس جمع کرے گی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق کل 4 ہزار ارب روپے سے زائد خسارے کا وفاقی بجٹ پیش کیا جائے گا، وفاق سے صوبوں کو 4215 ارب روپے منتقل ہوں گے، بجٹ میں 1232 ارب روپے کی گرانٹس دی جائیں گے، قرض اور سود کی ادائیگیوں پر 3523 ارب روپے کا تخمینہ ہے۔

حکومتی امور چلانے کیلئے 550 ارب، پنشن کی مد میں 550 ارب کا تخمینہ لگایا گیا ہے، سبسڈیز کی مد میں 578 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے، ترقیاتی بجٹ کا حجم 800 ارب روپے ہوگا، نان ٹیکس کی مد میں 1626 ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ ہے، بجٹ میں پٹرولیم لیوی 550 ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ ہے، جی آئی ڈی کی مد میں 2 ارب روپے کی آمدن اور گیس ڈویلپمنٹ سر چارج کی مد میں 40 ارب کی آمدن کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔