چینی لاجسٹکس کمپنی نے کہا ہے کہ گزشتہ سال نومبر سے اب تک ہمارے کاروبار میں 15 گنا اضافہ ہوا ہے، ہم نے پاکستان کے 75 فی صد علاقوں میں ڈیلیوری اسٹیشن قائم کیے ہیں،کمپنی سینکڑوں پاکستانی عملے کی خدمات حاصل کر رہی ہے-
ان میں سے تقریباً 60 فی صد ڈیلیوری مین ہیں،مستقبل میں ہم ان دونوں ممالک کے درمیان شپنگ سروس بھی فراہم کریں گے۔ سپیڈاف ایکسپریس پاکستان کے سربراہ سن چاو نے چائنہ اکنامک نیٹ کو بتایا حالیہ برسوں میں بڑھتے ہوئے موبائل فون صارفین اور نوجوان آبادی کے ساتھ اس ملک میں آن لائن شاپنگ ابھر رہی ہے۔
مقامی آن لائن کھپت اور سرحد پار تجارت سے لاجسٹکس کی مانگ کو سپورٹ کرنے کے لیے ہم نے گزشتہ نومبر میں پاکستان میں ملک گیر لاجسٹکس سروسز شروع کیں اور ہمارے کاروبار میں 15 گنا اضافہ ہوا ہے۔ اب تک دور دراز اور کم آبادی والے شہر کوئٹہ کو چھوڑ کر کمپنی نے پاکستان کے 75 فی صد علاقوں میں ڈیلیوری اسٹیشن قائم کیے ہیں-
80 فی صد سے زیادہ آبادی کا احاطہ کرتے ہیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے کہا تیزی سے پھیلنے والے کاروبار نے روزگار کے متعدد مواقع فراہم کیے ہیں۔ فی الحال کمپنی سینکڑوں پاکستانی عملے کی خدمات حاصل کر رہی ہے، جن میں سے تقریباً 60 فی صد ڈیلیوری مین ہیں، یہ تو ابھی شروعات ہے۔