چین میں شدید بارشوں کے باعث بننے والے سیلاب سے 10 افراد ہلاک جبکہ 2 لاکھ 86 ہزار افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق چین کے صوبے ہونان میں شدید سیلاب کے نتیجے میں علاقے سےتین افراد لاپتہ ہیں جبکہ 2 ہزار 700 سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔
ایک ہفتے سے زیادہ عرصے تک جاری رہنے والی موسلا دھار بارش اور طوفانوں نے صوبے کوتہس نہس کر کے رکھ دیا ہے۔ ہونان میں ہونے والی یہ بارش تاریخ میں اب تک کی سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔