وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے عوام سے وعدہ پورا کیا، مریم اورنگزیب

288

 وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے عوام سے اپنا وعدہ پورا کردکھایا ہے، صوبے میں رکے ترقی کے عمل کو آگے بڑھائیں گے، خیبرپختونخوا میں 100 موبائل اسٹورز  پر  40 روپے فی کلو آٹے کی فراہمی شروع کی جائیگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب  نے خیبرپختونخواہ صوبے کے لئے سستے آٹے کی فراہمی کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔  انہوں نے کہا وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے غیور عوام سے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا ہے-

خیبرپختونخوا کے بہادر عوام کی زندگیوں میں آسانی لانے اور 8 سال سے ان کے صوبے میں رکے ترقی کے عمل کو آگے بڑھائیں گے،  انہوں نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے احکامات پر خیبرپختونخوا میں 100 موبائل اسٹورز نے کام شروع کردیا ہے  جہاں 40 روپے فی کلو آٹے کی فراہمی شروع کی جائیگی۔

  انہوں نے کہا کہ 17 جون تک خیبر پختونخوا میں ان عارضی سیل پوائنٹس کی تعداد بڑھا کر 500 کر دی جائے گی جبکہ سستے آٹے کی فروخت کے 993 مقامات کی مجموعی تعداد 2000 سے زائد کی جائے گی  ۔ انہوں نے  مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے بہادر عوام کی زندگیوں میں آسانی لانے اور 8 سال سے ان کے صوبے میں رکے ترقی کے عمل کو آگے بڑھائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کے لئے صوبہ خیبر پختونخوا کو ایبٹ آباد اور پشاور زونز میں تقسیم کیا گیا ہے، یہ سلسلہ بتدریج پورے خیبرپختونخوا میں پھیلایا جائے گا۔