پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، 10سے زائد وزرا ءحلف اٹھائیں گے

448
Punjab cabinet

پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیاگیا، ممکنہ طور پر رواں ہفتے میں ہی 10 سے زائد وزرا ءحلف اٹھائیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ آصف علی زرداری سے ملاقات میں کابینہ میں توسیع سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ میں توسیع میں وزرائ، مشیر اور معاون خصوصی حلف اٹھائیں گے اور یہ تعداد 10ہو گی جس میں پیپلز پارٹی کو بھی نمائندگی دی جائے گی ۔ ملاقات میں سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو آئینی طریقے سے ہٹانے پر بھی اتفاق کیا گیا جبکہ پیپلز پارٹی پنجاب میں ضمنی الیکشن کے تمام حلقوں سے اپنے امیدوار دستبردار کرائے گی۔