اب مزید بھارت کا حصہ بن کر نہیں رہ سکتے، سکھ  تنظیم کا اعلان

786

امریکا میں مقیم سکھوں کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ اب ہم مزید بھارت کا حصہ بن کر نہیں رہ سکتے۔ تنظیم نے بھارتی پنجاب کی آزادی کے لیے ریفرنڈم اور خالصتان کا نقشہ بھی جاری کردیا۔

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق  سکھس فار جسٹس کے مرکزی رہنما اور وکیل برائے انسانی حقوق گرپت ونت سنگھ پنوں نے بھارتی پنجاب میں خالصتان ریفرنڈم کے حوالے سے لاہور پریس کلب میں وڈیو لنک کے ذریعے پنجابی زبان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بھارتی تسلط سے پنجاب کو آزاد کروانے کے لیے گلوبل ریفرنڈم کی مہم چلا رہے ہیں۔ 

ہم بھارت کا حصہ بن کر نہیں رہ سکتے۔گرپت ونت سنگھ پنوں نے کہا کہ آج ہم وہ نقشہ بھی جاری کر رہے ہیں کہ جب بھارتی پنجاب آزاد ہو گا تو ان علاقوں کو خالصتان میں شامل کیا جائے گا۔ شملہ اس خالصتان کا دارالحکومت ہوگا۔ بھارتی پنجاب میں ریفرنڈم کے لیے 26 جنوری 2023 کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔