مفتاح اسماعیل کو عمران خان کا شکرگزار ہونا چاہیئے، بلال غفار

499
grateful

کراچی: تحریک انصاف سندھ کے صدربلال غفار نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل کو تنقید کرنے کے بجائے عمران خان کا شکر گزار ہونا چاہیے،ان کی کمپنی نے پی ٹی آئی حکومت میں تاریخی منافع کمایا۔

اپنے بیان میں بلال غفار کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل کی کمپنی نے سال 2020 اور 2021 میں 95 ارب کی ٹافیاں و بسکٹ فروخت کیے۔ کمپنی نے دونوں سالوں میں 2 ارب 70 کڑور روپے کا منافع کمایا، اگر کاروبار تباہ ہو رہا تھا تو مفتاح کی کمپنی کیسے منافع کما رہی تھی؟ مفتاح اسماعیل کو تنقید کرنے کے بجائے عمران خان کا شکر گزار ہونا چاہیے۔

بلال غفار  کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل کو جھوٹ بولتے شرم نہیں آتی، مفتاح اسماعیل ہر روز ایک نیا جھوٹ بولتے ہیں، یہ بے شرم لوگ عوام پر مہنگائی کا بم گرا کر ان پر قہقہے لگاتے ہیں۔ امپورٹڈ حکومت کا مہنگائی کا طوفان عوام سے جینے کا حق چھین رہا ہے، عوام ان کو جھولیاں بھر کر بد دعائیں دے رہے ہیں۔