کراچی میں آٹا 100  روپے کلو سے تجاوز کرجائے گا، محمود مولوی

378
Mahmood Maulvi

کراچی: سابق معاونِ خصوصی بحری امور محمود مولوی نے کراچی میں آٹے کے شدید بحران کے پیشِ نظر سندھ اور وفاقی حکومتوں سے فوری گندم ریلیز کرنے کا مطالبہ کردیا۔گندم ریلیز نہ کی گئی تو کراچی میں آٹے کی قیمت 100روپے فی کلو سے تجاوز کرجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق شہرِ قائد میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا۔ رہنما پی ٹی آئی محمود مولوی نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے میں گندم نہیں آنے دے رہی اور نہ ہی فلور ملز کے پاس گندم موجود ہے۔

سندھ حکومت کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے سابق معاونِ خصوصی محمود مولوی کا کہنا تھا کہ سندھ یا وفاقی حکومت سے کہتا ہوں عوامی مشکلات دیکھتے ہوئے فوری طور پر صوبے کیلئے گندم ریلیز کی جائے۔س

ان کا کہنا تھا کہ سندھ اور وفاقی حکومت کو عوام کی بنیادی ضرورت کے طور پر آٹے کی اہمیت سمجھنا ہوگی۔گندم ریلیز نہ کی گئی تو کراچی میں آٹے کی قیمت 100روپے فی کلو سے تجاوز کرجائے گی۔ گندم اور آٹا ہر گھر کی بنیادی ضرورت ہے، عوام کی مشکلات میں اضافہ نہ کیا جائے۔