بے  نظیر انکم سپورٹ پروگرام مکمل طور پر غیر سیاسی ہے، شازیہ مری

415

اسلام آباد: غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کی وفاقی  وزیر شازیہ مری سے یونیسیف کے وفد نے  ملاقات کی، ملاقات میں  تخفیف غربت کے مختلف پہلووں پر مشترکہ کام کرنے کا اعادہ کیا گیا اس موقع پر شازیہ مری نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی کامیابیوں کو عالمی سطح پر سرہا گیا ہے۔

غریب طبقے کی کفالت کا پروگرام بی بی شہید کا خواب تھا، انہوں نے کہا کہ بے  نظیر انکم سپورٹ پروگرام مکمل طور پر غیر سیاسی ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام یونیسیف کے تعاون کو خوش آمدید کہے گا، شازیہ مری نے کہا کہ یونیسیف کی تکنیکی امداد وسائل کے منصفانہ تقسیم میں ہماری مدد گار ثابت ہوگی۔